-->

Type something and hit enter

ads here
By On
advertise here
آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خللاف مجموعی طور پر
 311 رنز کی سبقت حاصل ہے اور دوسری اننگز میں
 اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں
سڈنی میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ہیں۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کرس راجرز اور جارج بیلے کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 73 اور 20 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 311 رنز کی سبقت حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔
نگلینڈ کی جانب سے کپتان ایلسٹر کک اور جیمز اینڈرسن نے سنیچر کو میچ کے دوسرے دن کا آغاز کیا۔
انگلینڈ کے کھلاڑی آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
انگلینڈ کے چھ بلے بازوں کا ہدف دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔
انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس، میچل جانسن اور پیٹر سیڈل نے تین تین جب کہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں تھی تاہم سٹیون سمتھ کے 115 رنز اور بریڈ ہیڈن کے 75 رنزکی بدولت آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس نے چھ، سٹوارٹ براڈ نے دو جبکہ اینڈرسن اور بورتھ وک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Click to comment