-->

Type something and hit enter

ads here
By On
advertise here
آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 4 جنوری 2014 ,‭ 22:58 GMT 03:58 PST
مائیکل شوماکر نے زیادہ کامیابیاں ان دنوں میں حاصل کیں جب وہ فیراری کے ساتھ تھے
فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈرائیور مائیکل شوماکر کی سالگرہ کے موقع پر ان کی مداحوں نے ان کے ہسپتال کے باہر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
فرانس میں سکیئنگ کے دوران شدید زخمی ہونے والے ریٹائرڈ فارمولا ون کار ڈرائیور مائیکل شوماکر اب پینتالیس برس کے ہو گئے ہیں۔
شوماکر کے خاندان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فیراری کے مداحوں کی جانب سے ’ہمدردی کے جذبات اور پیغامات‘ سے اشک بار ہو گئے۔
یاد رہے کہ فیراری کے سینکڑوں مداح گیرنوبل میں اس ہسپتال کے باہر جمع ہوئے جہاں مائیکل کو رکھا گیا ہے۔
شوماکر کے خاندان نے بیان میں کہا کہ وہ ’جذبات سے مغلوب‘ ہو گئے ہیں اور ’تہہ دل سے مشکور ہیں‘۔
مائیکل شوماکر کو ان کے معالجین نے گرینوبل کے ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں رکھا ہوا ہے۔
مائیکل کی مینیجر نے بتایا کہ وہ ایک مستحکم مگر تشویشناک صورتحال میں ہیں۔

شوماکر کی صحتیابی کے لیے پیغامات دنیا بھر سے موصول ہو رہے ہیں جیسا کہ بھارتی فنکار سندرسن پٹنائک نے مائیکل شوماکر کے ریت سے بنے اس مجسمے کو ان کی صحتیابی کی دعاؤں کے ساتھ پوری کے ساحلِ سمندر پر بنایا ہے
جرمنی سے تعلق رکھنے والے مائیکل شوماکر جنہوں نے 2012 میں دوسری بار ریٹائرمنٹ لی کو اتوار کو فرنچ الپس کے پہاڑی سلسلے میں واقع میربل کے الپائن ریزورٹ میں سکیئنگ کے دوران سر پر چوٹ آئی تھی جب ان کا سر ایک چٹان سے ٹکرا گیا تھا۔
اس ٹکراؤ کے نتیجے میں ان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا تھا۔
مائیکل کے مداحوں نے جمعے کی دوپہر کو ہسپتال کے باہر مائیکل کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
گیرنوبل میں ہسپتال کے باہر جمعے کے روز شوماکر کے کئی فین جمع ہوئے
ریسنگ ٹیم فیراری جس کے ساتھ شوماکر نے 91 میں سے 72 ریسز میں حصہ لیا نے ایک بیان میں کہا ’ہم انہیں ان کی سالگرہ پر خصوصی نیک تمنائیں بھجوانا چاہتے تھے جب وہ اپنی زندگی کی ایک اہم لڑائی لڑ رہے تھے۔
اٹلی اور فرانس سے مقامی فیراری کلب فارمولا ون کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈرائیور مائیکل شوماکر کے لیے دعائیں اور تہنیت کے پیغامات دینے کے لیے بسوں پر سفر کر کے گرینوبل پہنچے۔
ڈیوڈ کیچاتور اور ان کا بارہ سالہ بیٹا مائیکل کے لیے سالگرہ کا کارڈ لے کر آئے
منگل کو ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ شوماکر کی حالت میں بہتری کے اشارے ملے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی ان کی حالت ’خطرے سے باہر نہیں ہے۔‘
ڈاکٹروں نے آنے والے دنوں اور مہینوں میں مائیکل شوماکر کی حالت کے بارے میں تبصرہ کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔
تاہم یہ طبی طور پر ممکن ہے کہ کوئی مریض کئی ہفتے کومے میں گزارے اور پھر مکمل صحت یاب ہو جائے۔
مائیکل کی اہلیہ کورینا اور ان کے خاندان نے مائیکل کے مداحوں کو شکریہ ادا کیا ہے
فیراری نے اعلان کیا تھا کہ فرانسیسی اور اطالوی مداحوں کو گیرنوبل لیجانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
فیراری کے سربراہ ریناتو بیسینانی نے کہا کہ لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ سرخ لباس پہنیں اور جھنڈے ہمراہ لائیں ’مائیکل سے قربت کے احساس کے طور پر‘ تاکہ یہ ایک بہت پر احترام طریقے سے ہو سکے۔
اس موقعے پر فیراری کا ایک بہت بڑا بینر بھی لگایا گیا۔
اس موقع پر فیراری کا ایک بڑا بینر بھی مداحوں نے اٹھایا ہوا تھا
مائیکل شوماکر دوسری بار فارمولا ون سے 2012 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ مائیکل شوماکر اپنے 19 سالہ کریئر میں سات بار فارمولا ون کار ریسنگ چیمپیئن رہ چکے ہیں اور اکانوے ریسز میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔


Click to comment