-->

Type something and hit enter

ads here
By On
advertise here
کپتان میتھیوز نے 157 رنز بنائے اور آ‎‎ؤٹ نہیں ہوئے
متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلےٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے پر بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کو یہ میچ جتینے کے لیے 282 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور خرم منظور نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔
اس سے پہلے سنیچر کو میچ کے پانچویں روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 480 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلئیر کر کے پاکستان کو جیتنے کے لیے 302 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جمعہ کو جب کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان پر 241 رنز کی برتری حاصل تھی اور کھیل کے اختتام پر اینجلو میتھیوز اور پرسنّا جیاوردھنے کریز پر موجود تھے۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے اہم سبقت حاصل کی تھی لیکن اینجلو میتھیوز نے ناقابل شکست سنچری بناکر پاکستان کی سبقت کو ختم کر دیا۔ میتھیوز نے 157 رنز بنائے جبکہ پسنّا جے وردھنے نے 63 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور سری لنکن بلے باز جنید خان اور بلاول بھٹی کی فاسٹ بولنگ کے سامنے بےبس دکھائی دیے تھے۔
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں یونس خان اور مصباح الحق کی سنچریوں کی بدولت 383 رنز بنا کر سری لنکا پر 179 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

Click to comment