آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے نو وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز سکور کیے۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 255 بناکر آؤٹ ہو گئی۔
دوسرے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی صرف چار رنز کے اضافے کے بعد ٹم برسنن آؤٹ ہو گئے اور اسی اوور میں پیٹرسن بھی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور راجرز اور ہیڈن کے علاوہ کو بیٹسمین انگلینڈ کے بولرز کو نہیں کھیل سکا۔
راجرز نے 61 رنز سکور کیے اور ان کو برسنن نے آؤٹ کیا۔
دوسری روز کے کھحیل کے اختتام پر ہیڈن 43 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور براڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ بریسنن نے دو اور سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے اور وہ جمعے کی صبح میشیل جانسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد اوپنر کاربیری نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ انھیں شین واٹسن نے بولڈ کر دیا۔
میچل جانسن نے سیریز میں ایک بار پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ وکٹ لیے |
آسٹریلیا کی جانب سے جانسن نے سیریز میں ایک بار پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے دن میلبرن ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تقریباً 91 ہزار شائقین میدان میں موجود تھے اور یہ کسی بھی ٹیسٹ میں شائقین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔
ایم سی جی کے حکام کے ذریعے میدان میں موجود شائقین کی ریکارڈ تعداد 91 ہزار 92 کو ٹی وی پر بار بار دکھایا جا رہا تھا۔
اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ میلبرن کے ہی نام تھا جب سنہ 1961 میں باکسنگ ڈے کے ہی موقعے پر 90 ہزار 800 شائقین ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ دیکھنے آئے تھے۔
واضح رہے کہ ایشز کی اس ریٹرننگ سیریز میں آسٹریلیا تین صفر کی ناقابل تسخیر سبقت لیے ہوئے ہے۔